15 نومبر 2013 - 20:30
سری لنکا میں انسانی حقوق کی حالت کافی بہتر ہوئی ہے

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں 53 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔

ابنا: افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سری لنکا کے صدر مہندرا راجپکچھے نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، رکن ممالک کو مشترکہ طورپر ان کے حل کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ملک میں غربت اور بے روزگاری میں واضح کمی ہوئی ہے۔

راجپکچھے نے واضح کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر کنٹرول کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 4 سال میں سری لنکا میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

سری لنکائی صدر نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں ترقیاتی کاموں کیلئے قرض کے نظام کی تجویز پیش کی۔

.......

/169